Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 34 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَلَقَدۡ جَآءَكُمۡ يُوسُفُ مِن قَبۡلُ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِي شَكّٖ مِّمَّا جَآءَكُم بِهِۦۖ حَتَّىٰٓ إِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِهِۦ رَسُولٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٞ مُّرۡتَابٌ ﴾
[غَافِر: 34]
﴿ولقد جاءكم يوسف من قبل بالبينات فما زلتم في شك مما جاءكم﴾ [غَافِر: 34]
Muhammad Junagarhi Aur iss say pehlay tumharay pass (hazrat) yousuf daleelen ley ker aaye phir bhi tum inn ki laaee hui (daleel) mein shak-o-shuba hi kertay rahey yahan tak kay jab unki wafaat hogaee to kehney lagay inn kay baad to Allah kissi rasool ko bhejay ga hi nahi issi tarah Allah gumrah kerta hai her uss shaks ko jo hadd say barh janey wala shak-o-shuba kerney wala ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur us se pehle tumhaare paas (hazrath) Yousuf(alaihissalaam) dalile le kar aaye, phir bhi tum un ki laayi hoyi (daleel) mein shak wa shuba hee karte rahe, yahaa tak ke jab un ki wafaath ho gayi, to kehne lage, un ke baadh to Allah kisi rasool ko bhejega hee nahi, isi tarah Allah gumraah karta hai, har us shaqs ko jo hadh se bad jaane waala, shak wa shuba karne waala ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اے میری قوم) بیشک آئے تمہارے پاس یوسف (موسیٰ علیہ السلام) سے پہلے روشن دلائل لے کر ۔ پس تم شک میں گرفتار رہے ا س میں جو وہ لے کر آئے تھے یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گئے تو تم نے کہنا شروع کر دیا کہ نہیں بھیجے گا اللہ تعالیٰ ان کے بعد کوئی رسول یونہی گمراہ کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جو حد سے بڑھنے والا ، شک کرنے والا ہوتا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اے اہلِ مصر!) بے شک تمہارے پاس اس سے پہلے یوسف (علیہ السلام) واضح نشانیوں کے ساتھ آچکے اور تم ہمیشہ ان (نشانیوں) کے بارے میں شک میں (پڑے) رہے جو وہ تمہارے پاس لائے تھے، یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گئے تو تم کہنے لگے کہ اب اللہ ان کے بعد ہرگز کسی رسول کو نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہ ٹھہرا دیتا ہے جو حد سے گزرنے والا شک کرنے والا ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور حقیقت یہ ہے کہ اس سے پہلے یوسف (علیہ السلام) تمہارے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے تب بھی تم ان کی لائی ہوئی باتوں کے متعلق شک میں پڑے رہے۔ پھر جب وہ وفات پا گئے تو تم نے کہا کہ ان کے بعد اللہ اب کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا ۔ اسی طرح اللہ ان تمام لوگوں کو گمراہی میں ڈالے رکھتا ہے جو حد سے گذرے ہوئے، شکی ہوتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس سے پہلے یوسف علیھ السّلام بھی تمہارے پاس آئے تھے تو بھی تم ان کے پیغام کے بارے میں شک ہی میں مبتلا رہے یہاں تک کہ جب وہ دنیا سے چلے گئے تو تم نے یہ کہنا شروع کردیا کہ خدا اس کے بعد کوئی رسول نہیں بھیجے گا - اسی طرح خدا زیادتی کرنے والے اور شکی مزاج انسانوں کو ان کی گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے |