Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 42 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿تَدۡعُونَنِي لِأَكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَأُشۡرِكَ بِهِۦ مَا لَيۡسَ لِي بِهِۦ عِلۡمٞ وَأَنَا۠ أَدۡعُوكُمۡ إِلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡغَفَّٰرِ ﴾
[غَافِر: 42]
﴿تدعونني لأكفر بالله وأشرك به ما ليس لي به علم وأنا أدعوكم﴾ [غَافِر: 42]
Muhammad Junagarhi Tum mujhay yeh dawat dey rahey ho kay mein Allah kay sath kufur keroon aur uss kay sath shirk keroon jiss ka koi ilm mujhay nahi aur mein tumhen ghalib bakhshney walay (mabood) ki taraf dawat dey raha hun |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum mujhe ye daawath de rahe ho ke main Allah ke saath kufr karo aur us ke saath shirk karo jis ka koyi ilm mujhe nahi, aur main tumhe ghaalib baqshne waale maboodh ki taraf daawath de raha hoon |
Muhammad Karam Shah Al Azhari تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور میں شریک ٹھیراؤں اس کے ساتھ اس کو جس کا مجھے علم تک نہیں اور میرا حال یہ ہے کہ میں پھر بھی تمہیں اس خدا کی طرف بلاتا ہوں جو عزت والا بہت بخشنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri تم مجھے (یہ) دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہراؤں جس کا مجھے کچھ علم بھی نہیں اور میں تمہیں خدائے غالب کی طرف بلاتا ہوں جو بڑا بخشنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو کہ اللہ کا انکار کروں، اور اس کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک مانوں جن کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔ اور میں تمہیں اس ذات کی طرف بلا رہا ہوں جو بڑی صاحب اقتدار، بہت بخشنے والی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تمہاری دعوت یہ ہے کہ میں خدا کا انکار کردوں اور انہیں اس کا شریک بنادوں جن کا کوئی علم نہیں ہے اور میں تم کو اس خدا کی طرف دعوت دے رہا ہوں جو صاحب هعزّت اور بہت زیادہ بخشنے والا ہے |