×

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے 40:42 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ghafir ⮕ (40:42) ayat 42 in Urdu

40:42 Surah Ghafir ayat 42 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 42 - غَافِر - Page - Juz 24

﴿تَدۡعُونَنِي لِأَكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَأُشۡرِكَ بِهِۦ مَا لَيۡسَ لِي بِهِۦ عِلۡمٞ وَأَنَا۠ أَدۡعُوكُمۡ إِلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡغَفَّٰرِ ﴾
[غَافِر: 42]

تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھیراؤں جنہیں میں نہیں جانتا، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلا رہا ہوں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: تدعونني لأكفر بالله وأشرك به ما ليس لي به علم وأنا أدعوكم, باللغة الأوردية

﴿تدعونني لأكفر بالله وأشرك به ما ليس لي به علم وأنا أدعوكم﴾ [غَافِر: 42]

Abul Ala Maududi
Tum mujhey is baat ki dawat detey ho ke main Allah se kufr karoon aur uske saath un hastiyon ko shareek thehraun jinhein main nahin jaanta Halaanke main tumhein us zabardast magfirat karne wale khuda ki taraf bula raha hoon
Ahmed Ali
تم مجھے اس بات کی طرف بلاتے ہو کہ میں الله کا منکر ہو جاؤں اور اس کے ساتھ اسے شریک کروں جسے میں جانتا بھی نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے کی طرف بلاتاہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں
Mahmood Ul Hassan
تم بلاتے ہو مجھکو کہ منکر ہو جاؤں اللہ سے اور شریک ٹھہراؤں اُسکا اُسکو جسکی مجھکو خبر نہیں [۵۹] اور میں بلاتا ہوں تمکو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف [۶۰]
Muhammad Hussain Najafi
تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور ایسی چیز کو اس کا شریک بناؤں جس کا مجھے علم نہیں ہے اور میں تمہیں اس خدا کی طرف بلاتا ہوں جو (ہر چیز پر) غالب ہے (اور) بڑا بخشنے والا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek