Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 77 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞۚ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيۡنَا يُرۡجَعُونَ ﴾
[غَافِر: 77]
﴿فاصبر إن وعد الله حق فإما نرينك بعض الذي نعدهم أو نتوفينك﴾ [غَافِر: 77]
Muhammad Junagarhi Pus aap sabar keren Allah ka wada qata’an sacha hai enhen hum ney jo waday dey rakhay hain inn mein say kuch hum aap ko dikhayen ya (iss say pehlay) hum aap ko wafat dey den inn ka lotaya jana to humari hi taraf hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas aap sabr kare, Allah ka waada qat’an saccha hai, unhe hum ne jo waade de rakhe hai, un mein se kuch hum aap ko dikhaaye ya (us se pehle) hum aap ko wafaath de de, un ka lautna ya jaana to hamaari hee taraf hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اے حبیب!) آپ (ا ن کی نا زیبا حرکتوں پر) صبر فرمائیے اللہ کا وعدہ سچا ہے سو ہم خواہ آپ کو دکھائیں اس عذاب کا کچھ حصہ جس کا ان سے ہم نے وعدہ کیا ہے یا (اس سے پہلے ہی) آپ کو دینا سے اٹھا لیں (یہ بچ نہیں سکتے) آخر کار ہماری طرف ہی لوٹائے جائیں گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آپ صبر کیجئے بے شک اللہ کا وعدہ سچّا ہے، پھر اگر ہم آپ کو اس (عذاب) کا کچھ حصّہ دکھا دیں جس کا ہم اُن سے وعدہ کر رہے ہیں یا ہم آپ کو (اس سے قبل) وفات دے دیں تو (دونوں صورتوں میں) وہ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani لہذا (اے پیغمبر !) تم صبر سے کام لو۔ یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ اب ہم ان (کافروں کو) جس (عذاب) سے ڈرا رہے ہیں، چاہے اس کا کچھ حصہ ہم تمہیں بھی (تمہاری زندگی میں) دکھلا دیں، یا تمہیں دنیا سے اٹھالیں، بہر صورت ان کو ہمارے پاس ہی واپس لایا جائے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اب آپ صبر کریں کہ خدا کا وعدہ بالکل سچا ہے پھر یا تو ہم جن باتوں کی دھمکی دے رہے ہیں ان میں سے کچھ آپ کو دکھلادیں گے یا آپ کو پہلے ہی اٹھالیں گے تو بھی وہ سب پلٹا کر یہیں لائے جائیں گے |