Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 15 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَأَمَّا عَادٞ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَقَالُواْ مَنۡ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةًۖ أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِي خَلَقَهُمۡ هُوَ أَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗۖ وَكَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَجۡحَدُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 15]
﴿فأما عاد فاستكبروا في الأرض بغير الحق وقالوا من أشد منا قوة﴾ [فُصِّلَت: 15]
Muhammad Junagarhi Abb aad ney to bey waja zamin mein sirkashi shooro kerdi aur kehney lagay kay hum say zor-aawar kon hai? Kiya unhen yeh nazar na aaya kay jiss ney unhen peda kiya hai woh unn say (boht hi) ziyadah zor-aawar hai woh (aakhir tak) humari aayaton ka inkar hi kertay rahey |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ab aadh ne to be wajah zameen mein sarkashi shuro kardi aur kehne lage ke hum se zoor aawar kaun hai? kya unhe ye nazar na aaya ke jis ne unhe payda kiya hai, wo un se (bahuth hee) zyaada zoor aawar hai, wo (aaqir tak) hamaari aayato ka inkaar hee karte rahe |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس قوم عاد نے تو سرکشی اختیار کی زمین میں ناحق اور کہنے لگے ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے کیا انہوں نے نہ جانا کہ اللہ تعالیٰ جس نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ قوی ہے اور وہ (تو) ہمیشہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس جو قومِ عاد تھی سو انہوں نے زمین میں ناحق تکبر (و سرکشی) کی اور کہنے لگے: ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے؟ اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے وہ اُن سے کہیں بڑھ کر طاقتور ہے، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے |
Muhammad Taqi Usmani پھر عاد کا قصہ تو یہ ہوا کہ انہوں نے زمین میں ناحق تکبر کا رویہ اختیار کیا، اور کہا کہ : کون ہے جو طاقت میں ہم سے زیادہ ہو۔ بھلا کیا ان کو یہ نہیں سوجھا کہ جس اللہ نے ان کو پیدا کیا ہے وہ طاقت میں ان سے کہیں زیادہ ہے اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر قوم عاد نے زمین میں ناحق بلندی اور برتری سے کام لیا اور یہ کہنا شروع کردیا کہ ہم سے زیادہ طاقت والا کون ہے .... تو کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے وہ بہرحال ان سے زیادہ طاقت رکھنے والا ہے لیکن یہ لوگ ہماری نشانیوں کا انکار کرنے والے تھے |