Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 14 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿إِذۡ جَآءَتۡهُمُ ٱلرُّسُلُ مِنۢ بَيۡنِ أَيۡدِيهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّا ٱللَّهَۖ قَالُواْ لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةٗ فَإِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَٰفِرُونَ ﴾
[فُصِّلَت: 14]
﴿إذ جاءتهم الرسل من بين أيديهم ومن خلفهم ألا تعبدوا إلا الله﴾ [فُصِّلَت: 14]
Muhammad Junagarhi Unn kay pass jab unkay aagay peechay payghumbar aaye kay tum Allah kay siwa kissi ki ibadat na kero to unhon ney jawab diya kay agar humara perwardigar chahata to farishton ko bhejta. Hum to tumhari risalat kay bilkul munkir hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim un ke paas jab un ke aage piche se paighambar aaye, ke tum Allah ke siva kisi ki ibaadath na karo, to unhone jawaab diya ke, agar hamaara parvardigaar chahta to farishto ko bhejta, hum to tumhaari risaalath ke bilkul munkir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (کچھ یا د ہے ) جب آئے تھے ان کے پاس رسول سامنے سے اور پیچھے سے (یعنی ہر طرف سے یہ سمجھانے کے لیے) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو انہوں نے کہا اگر ہمارے رب کی مرضی ہوتی (کہ ہمیں کچھ سمجھائے ) تو فرشتے نازل کرتا پس ہم جو دیکر تمہیں بھیجا گیا ہے (اسکا سراسر) انکار کرتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri جب اُن کے پاس اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے (یا اُن سے پہلے اور ان کے بعد) پیغمبر آئے (اور کہا) کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، تو وہ کہنے لگے: اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو اتار دیتا سو جو کچھ تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کے پاس پیغمبر (کبھی) ان کے آگے سے اور (کبھی) ان کے پیچھے سے یہ پیغام لے کر آئے کہ اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ : اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے بھیجتا۔ لہذا جس بات کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے۔ ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جب ان کے پاس سامنے اور پیچھے سے ہمارے نمائندے آئے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہمارا خدا چاہتا تو ملائکہ کو نازل کرتا ہم تمہارے پیغام کے قبول کرنے والے نہیں ہیں |