Quran with Hindustani translation - Surah Fussilat ayat 24 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَإِن يَصۡبِرُواْ فَٱلنَّارُ مَثۡوٗى لَّهُمۡۖ وَإِن يَسۡتَعۡتِبُواْ فَمَا هُم مِّنَ ٱلۡمُعۡتَبِينَ ﴾
[فُصِّلَت: 24]
﴿فإن يصبروا فالنار مثوى لهم وإن يستعتبوا فما هم من المعتبين﴾ [فُصِّلَت: 24]
Muhammad Junagarhi Abb agar yeh sabar keren to bhi inn ka thikana jahannum hi hai. Aur agar yeh (uzar-o)-maafi kay khuastgaar hon to bhi (mazoor-o)-maaf nahi rakhay jayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ab agar ye sabr kare to bhi un ka thikaana jahannam hee hai aur agar ye (uzr wa) maafi ke qaastgaar ho, to bhi (maazoor wa) maaf nahi rakhe jayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ (اسوقت) رضائے الہی چاہیں گے تو وہ ان میں سے نہیں ہوں گے جن پر اللہ راضی ہوا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اب اگر وہ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور اگر وہ (توبہ کے ذریعے اللہ کی) رضا حاصل کرنا چاہیں تو بھی وہ رضا پانے والوں میں نہیں ہوں گے |
Muhammad Taqi Usmani اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اب اگر یہ برداشت کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہّنم ہے اور اگر معذرت کرنا چاہیں تو بھی معذرت قبول نہیں کی جائے گی |