Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 24 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَإِن يَصۡبِرُواْ فَٱلنَّارُ مَثۡوٗى لَّهُمۡۖ وَإِن يَسۡتَعۡتِبُواْ فَمَا هُم مِّنَ ٱلۡمُعۡتَبِينَ ﴾
[فُصِّلَت: 24]
﴿فإن يصبروا فالنار مثوى لهم وإن يستعتبوا فما هم من المعتبين﴾ [فُصِّلَت: 24]
Abul Ala Maududi Is halat mein woh sabr karein (ya na karein) aag hi unka thikana hogi, aur agar rujoo ka mauqa chahenge to koi mauqa unhein na diya jayega |
Ahmed Ali پس اگر وہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے اور اگر وہ معافی چاہیں گے تو انہیں معافی نہیں دی جائے گی |
Fateh Muhammad Jalandhry اب اگر یہ صبر کریں گے تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی |
Mahmood Ul Hassan پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا گھر ہے اور اگر وہ منایا چاہیں تو انکو کوئی نہیں مانتا [۳۵] |
Muhammad Hussain Najafi پس اب اگر وہ صبر کریں بھی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور اگر وہ (خدا کو) راضی کرنا چاہیں تو وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوں گے جن پر (اللہ) راضی ہوا۔ |