Quran with Hindustani translation - Surah Ash-Shura ayat 49 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿لِّلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَٰثٗا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ ﴾
[الشُّوري: 49]
﴿لله ملك السموات والأرض يخلق ما يشاء يهب لمن يشاء إناثا ويهب﴾ [الشُّوري: 49]
Muhammad Junagarhi Aasmano ki aur zamin ki saltanat Allah Taalaa hi kay liye hai woh jo chahata hai peda kerta hai jiss ko chahata hai betyian deta hai aur jissay chahata hai betay deta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim asmaano ki aur zameen ki saltanath Allah ta’ala hee ke liye hai, wo jo chahta hai payda karta hai, jis ko chahta hai betiya deta hai aur jise chahta hai bete deta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ ہی کے لیے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی ۔ پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے ۔ بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے بچیاں اور عطا فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے فرزند |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے بخشتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کی ہے، وہ جو چاہتا ہے، پیدا کرتا ہے، وہ جس کو چاہتا ہے، لڑکیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک آسمان و زمین کا اختیار صرف اللہ کے ہاتھوں میں ہے وہ جوکچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جس کوچاہتا ہے بیٹے عطاکرتاہے |