Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zukhruf ayat 86 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَا يَمۡلِكُ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلشَّفَٰعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 86]
﴿ولا يملك الذين يدعون من دونه الشفاعة إلا من شهد بالحق وهم﴾ [الزُّخرُف: 86]
Muhammad Junagarhi Jinehn yeh log Allah kay siwa pukartay hain woh shifaat kerney ka ikhtiyar nahi rakhtay haan (mustahiq-e-shifaat woh hain) jo haq baat ka iqrar keren aur unhen ilm bhi ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jinhe ye log Allah ke siva pukaarte hai wo shifa’ath karne ka etiyaar nahi rakhte, haan (mustaheq shifa’ath wo hai) jo haq baath ka eqraar kare aur unhe ilm bhi ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں اختیا ررکھتے جنہیں یہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں شفاعت کرنے کا ہاں شفاعت کا حق انہیں ہے جو حق کی گواہی دیں اور وہ (اس کو ) جانتے بھی ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جن کی یہ (کافر لوگ) اللہ کے سوا پرستش کرتے ہیں وہ (تو) شفاعت کا (کوئی) اختیار نہیں رکھتے مگر (ان کے برعکس شفاعت کا اختیار ان کو حاصل ہے) جنہوں نے حق کی گواہی دی اور وہ اسے (یقین کے ساتھ) جانتے بھی تھے |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ لوگ اسے چھوڑ کر جن معبودوں کو پکارتے ہیں، انہیں کوئی سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، ہاں البتہ جن لوگوں نے حق بات کی گواہی دی ہو، اور انہیں اس کا علم بھی ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس کے علاوہ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سفارش کا بھی اختیار نہیں رکھتے ہیں...._ مگر وہ جو سمجھ بوجھ کر حق کی گواہی دینے والے ہیں |