Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 86 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَا يَمۡلِكُ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلشَّفَٰعَةَ إِلَّا مَن شَهِدَ بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 86]
﴿ولا يملك الذين يدعون من دونه الشفاعة إلا من شهد بالحق وهم﴾ [الزُّخرُف: 86]
Abul Ala Maududi Usko chodh kar yeh log jinhein pukarte hain woh kisi shafaat ka ikhtiyar nahin rakhte, illa yeh ke koi ilm ki bina par haqq ki shahadat de |
Ahmed Ali اورجنہیں وہ اس کے سوا پکارتے ہیں انہیں تو شفاعت کا بھی اختیا رنہیں ہاں جن لوگوں نے حق بات کا اقرار کیا تھا اور وہ تصدیق بھی کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں) |
Mahmood Ul Hassan اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جنکو یہ پکارتے ہیں سفارش کا مگر جس نے گواہی دی سچی اور انکو خبر تھی [۸۳] |
Muhammad Hussain Najafi اورجن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ سوائے ان کے جو حق کی گواہی دیں اور وہ جانتے بھی ہوں۔ |