Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jathiyah ayat 15 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿مَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ أَسَآءَ فَعَلَيۡهَاۖ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُونَ ﴾
[الجاثِية: 15]
﴿من عمل صالحا فلنفسه ومن أساء فعليها ثم إلى ربكم ترجعون﴾ [الجاثِية: 15]
Muhammad Junagarhi Jo neki keray ga woh apnay zatti bhalay kay liye aur jo buraee keray ga uss ka wabal ussi per hai phir tum sabb apnay perwerdigar ki taraf lotaye jaogay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo neki karega wo apne zaathi bhale ke liye aur jo buraayi karega us ka wabaal osi par hai, phir tum sab apne parvardigaar ki taraf lautaaye jaoge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو نیک عمل کرتا ہے پس وہ اپنے بھلے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کرتا ہے تو اس کو وبال اس پر ہوگا پھر اپنے رب کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri جس نے کوئی نیک عمل کیا سو اپنی ہی جان کے (نفع کے) لئے اور جِس نے برائی کی تو (اس کا وبال بھی) اسی پر ہے پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے |
Muhammad Taqi Usmani جو شخص بھی نیک کام کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کام کرتا ہے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس واپس لایا جائے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو نیک کام کرے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو برائی کرے گا وہ اپنے ہی نقصان کے لئے کرے گا اس کے بعد تم سب پروردگار کی طرف پلٹائے جاؤ گے |