Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jathiyah ayat 8 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿يَسۡمَعُ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٖ ﴾
[الجاثِية: 8]
﴿يسمع آيات الله تتلى عليه ثم يصر مستكبرا كأن لم يسمعها فبشره﴾ [الجاثِية: 8]
Muhammad Junagarhi Jo aayaten Allah ki apnay samney parhi jati hui sunay phir bhi ghuroor kerta hua iss tarah ara rahey kay goya suni hi nahi to aisay logon ko dard-naak azab ki khabar (phoncha) dijiye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo aayate Allah ki apne saamne padhi jaati hoyi sune phir bhi ghuroor karta hoa is tarah ada rahe hai ke goya suni hee nahi, to aise logo ko dardnaak azaab ki qabar (pahoncha) di jiye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو سنتا ہے اللہ کی آیتوں کو جو پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے پھر بھی وہ (کفر پر ) اڑا رہتا ہے غرور کرتے ہوئے گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں ۔ پس آپ اسے دردناک عذاب کا مژدہ سنا دیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri جو اللہ کی (اُن) آیتوں کو سنتا ہے جو اُس پر پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر (اپنے کفر پر) اصرار کرتا ہے تکبّر کرتے ہوئے، گویا اُس نے انہیں سنا ہی نہیں، تو آپ اسے دردناک عذاب کی بشارت دے دیں |
Muhammad Taqi Usmani جو اللہ کی آیتیں سنتا ہے جبکہ وہ اسے پڑھ کر سنائی جارہی ہوتی ہیں، پھر بھی وہ تکبر کے عالم میں اس طرح (کفر پر) اڑا رہتا ہے جیسے اس نے وہ آیتیں سنی ہی نہیں۔ لہذا ایسے شخص کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو تلاوت کی جانے والی آیات کو سنتا ہے اور پھر اکڑ جاتا ہے جیسے سنا ہی نہیں ہے تو اسے دردناک عذاب کی بشارت دیدیجئے |