Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 8 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿يَسۡمَعُ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٖ ﴾
[الجاثِية: 8]
﴿يسمع آيات الله تتلى عليه ثم يصر مستكبرا كأن لم يسمعها فبشره﴾ [الجاثِية: 8]
Abul Ala Maududi Jiske saamne Allah ki aayat padi jaati hain, aur woh unko sunta hai, phir puray istakbar ke saath apne kufr par is tarah ada rehta hai goya usne unko suna hi nahin. Aise shaks ko dardnaak azaab ka musda suna do |
Ahmed Ali جو آیات الہیٰ سنتا ہے جو اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر نا حق تکبر کی وجہ سے اصرار کرتا ہے گویاکہ اس نے سنا ہی نہیں پس اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو |
Fateh Muhammad Jalandhry (کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو |
Mahmood Ul Hassan کہ سنتا ہے باتیں اللہ کی اسکے پاس پڑھی جاتی ہیں پھر ضد کرتا ہے غرور سے گویا سنا ہی نہیں [۶] سو خوشخبری سنا دے اسکو ایک عذاب دردناک کی |
Muhammad Hussain Najafi جو اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جب اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں پھر وہ تکبر کے ساتھ اس طرح اَڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں۔ بس تم اسے دردناک عذاب کی خبر دے دو۔ |