Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 32 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَمَن لَّا يُجِبۡ دَاعِيَ ٱللَّهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهُۥ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءُۚ أُوْلَٰٓئِكَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴾
[الأحقَاف: 32]
﴿ومن لا يجب داعي الله فليس بمعجز في الأرض وليس له من﴾ [الأحقَاف: 32]
Muhammad Junagarhi Aur jo shaks Allah kay bulanay walay ka kaha na manay ga pus woh zamin mein kahin (bhag ker Allah ko) aajiz nahi ker sakta na Allah kay siwa aur koi uss kay madadgar hongay yeh log khulli gumrahee mein hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo shaqs Allah ke bulaane waale ka kaha na maanega, pas wo zameen mein kahi (bhaag kar Allah ko) aajiz nahi kar sakta na Allah ke siva aur koyi us ke madadgaar honge, ye log kholi gumraahi mein hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جو قبول نہیں کرتا اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت کو تو وہ اللہ کو عاجز کرنے والا نہیں زمین میں (کہ اس سے بچ کر بھاگ نکلے ) اور نہیں اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار۔ یہ (منکر لوگ) کھلی گمراہی میں ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو شخص اللہ کی طرف بلانے والے (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات قبول نہیں کرے گا تو وہ زمین میں (بھاگ کر اللہ کو) عاجز نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اس کے لئے اللہ کے سوا کوئی مددگار ہوں گے۔ یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے تو وہ ساری زمین میں کہیں بھی جاکر اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا، اور اللہ کے سوا اس کو کسی قسم کے رکھوالے بھی نہیں ملیں گے۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو بھی داعی الٰہیۤ کی آواز پر لبیک نہیں کہے گا وہ روئے زمین پر خدا کو عاجز نہیں کرسکتا ہے اور اس کے لئے خدا کے علاوہ کوئی سرپرست بھی نہیں ہے بیشک یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں |