Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 32 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَمَن لَّا يُجِبۡ دَاعِيَ ٱللَّهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهُۥ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءُۚ أُوْلَٰٓئِكَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ ﴾
[الأحقَاف: 32]
﴿ومن لا يجب داعي الله فليس بمعجز في الأرض وليس له من﴾ [الأحقَاف: 32]
Abul Ala Maududi Aur jo koi Allah ke daai (one who calls to Allah) ki baat na maane woh na zameen mein khud koi bal boota rakhta hai ke Allah ko zach(frustrate) karde, aur na uske koi aise haami-o-sarparast (protector) hain ke Allah se usko bacha lein. Aisey log khuli gumraahi mein padey huey hain |
Ahmed Ali اور جو الله کی طرف بلانے والے کو نہ مانے گا تو وہ زمین میں اسے عاجر نہیں کر سکے گا اور الله کے سوا اس کا کوئی مددگار نہ ہوگا یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کا اسکے سوائے مددگار [۵۸] وہ لوگ بھٹکتے ہیں صریح |
Muhammad Hussain Najafi اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کی آواز پر لبیک نہیں کہے گا تو وہ زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا (اس کے قابو سے باہر نہیں نکل سکتا) اور نہ اللہ کے سوا اس کے لئے کوئی مددگار و سازگار ہے ایسے لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں۔ |