Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahqaf ayat 8 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ إِنِ ٱفۡتَرَيۡتُهُۥ فَلَا تَمۡلِكُونَ لِي مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـًٔاۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِۚ كَفَىٰ بِهِۦ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۖ وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ ﴾
[الأحقَاف: 8]
﴿أم يقولون افتراه قل إن افتريته فلا تملكون لي من الله شيئا﴾ [الأحقَاف: 8]
Muhammad Junagarhi Kiya woh kehtay hain kay issay to iss ney khud ghar liya hai aap keh dijiye! Kay agar mein hi issay bana laya hun to tum meray liye Allah ki taraf say kissi cheez ka ikhtiyar nahi rakhtay tum iss (quran) kay baray mein jo kuch keh sunn rahey ho ussay Allah khoob janta hai meray aur tumharay darmiyan gawahee kay liye wohi kafi hai aur woh bakhshney wala meharban hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya wo kehte hai ke ise to us ne khud ghad liya hai, aap keh dijiye! ke agar main hee ise bana laya hoon, to tum mere liye Allah ki taraf se kisi cheez ka eqtiyaar nahi rakhte, tum is (Qur’aan) ke baare mein jo kuch keh sun rahe ho, ose Allah qooob jaanta hai, mere aur tumhaare darmiyaan gawaahi ke liye wahi kaafi hai aur wo baqshne waala meherbaan hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا وہ کہتے ہیں کہ نبی نے اس کو خود گھڑ لیا ہے فرمائیے اگر میں نے اس کو خود گھڑا ہے تو تم اس طاقت کے مالک نہیں کہ مجھے اللہ سے چھڑا لو ۔ وہ خوب جانتا ہے جن باتوں میں تم مشغول ہو ۔ وہ کافی ہے بطور گواہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان اور وہ بہت بخشنے والا ، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا وہ لوگ (یہ) کہتے ہیں کہ اس (قرآن) کو (پیغمبر نے) گھڑ لیا ہے۔ آپ فرما دیں: اگر اسے میں نے گھڑا ہے تو تم مجھے اللہ (کے عذاب) سے (بچانے کا) کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے، اور وہ ان (باتوں) کو خوب جانتا ہے جو تم اس (قرآن) کے بارے میں طعنہ زنی کے طور پر کر رہے ہو۔ وہی (اللہ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے، اور وہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani کیا ان کا کہنا یہ ہے کہ اسے پیغمبر نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ کہہ دو کہ : اگر میں نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے تو تم مجھے اللہ کی پکڑ سے ذرا بھی نہیں بچا سکو گے۔ جو باتیں تم بناتے ہو وہ انہیں خوب جانتا ہے۔ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لیے وہ کافی ہے اور وہی ہے جو بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ رسول نے افترا کیا ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو تم میرے کام آنے والے نہیں ہو اور خدا خوب جانتا ہے کہ تم اس کے بارے میں کیا کیا باتیں کرتے ہو اور میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے اور وہی بہت بخشنے والا اور مہربان ہے |