Quran with Hindustani translation - Surah Muhammad ayat 13 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿وَكَأَيِّن مِّن قَرۡيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةٗ مِّن قَرۡيَتِكَ ٱلَّتِيٓ أَخۡرَجَتۡكَ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 13]
﴿وكأين من قرية هي أشد قوة من قريتك التي أخرجتك أهلكناهم فلا﴾ [مُحمد: 13]
Muhammad Junagarhi Hum ney kitni bastiyon ko jo taqat mein teri iss basti say ziyadah thin jiss say tujhay nikala hum ney unhen halak ker diya jinka madadgar koi na utha |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum ne kitni bastiyo ko jo taaqath mein teri us basti se zyaada thi, jis se tujhe nikaala, hum ne unhe halaak kar diya hai, jin ka madad gaar koyi na utha |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بہت سی ایسی بستیاں تھیں جو قوت و شوکت میں تمہاری اس بستی سے کہیں زیادہ تھیں جس (کے باشندوں ) نے آپ کو نکال دیا ہم نے ان بستیوں کے مکینوں کو ہلاک کر دیا پس کوئی ان کا مدد گار نہ تھا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اے حبیب!) کتنی ہی بستیاں تھیں جن کے باشندے (وسائل و اقتدار میں) آپ کے اس شہر (مکّہ کے باشندوں) سے زیادہ طاقتور تھے جس (کے مقتدر وڈیروں) نے آپ کو (بصورتِ ہجرت) نکال دیا ہے، ہم نے انہیں (بھی) ہلاک کر ڈالا پھر ان کا کوئی مددگار نہ ہوا (جو انہیں بچا سکتا) |
Muhammad Taqi Usmani اور کتنی بستیاں ہیں جو طاقت میں تمہاری اس بستی سے زیادہ مضبوط تھیں جس نے (اے پیغمبر) تمہیں نکالا ہے۔ ان سب کو ہم نے ہلاک کردیا، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو تمہاری اس بستی سے کہیں زیادہ طاقتور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے جب ہم نے انہیں ہلاک کردیا تو کوئی مدد کرنے والا بھی نہ پیدا ہوا |