Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 13 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿وَكَأَيِّن مِّن قَرۡيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةٗ مِّن قَرۡيَتِكَ ٱلَّتِيٓ أَخۡرَجَتۡكَ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 13]
﴿وكأين من قرية هي أشد قوة من قريتك التي أخرجتك أهلكناهم فلا﴾ [مُحمد: 13]
Abul Ala Maududi Aey Nabi (s.a.s) kitni hi bastiyan aisi guzar chuki hain jo tumhare us basti se bahut zyada zoarawar thin jisne tumhein nikal diya hai? Unhein humne is tarhaan halaak kardiya ke koi unka bachane wala na tha |
Ahmed Ali اور کتنی ہی بستیاں تھی جو آپ کی اس بستی سے طاقت میں بڑھ کر تھیں جس کے رہنے والوں نے آپ کو نکال دیا ہے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا تو ان کا کوئی بھی مددگار نہ ہوا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا |
Mahmood Ul Hassan اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو نکالا ہم نے انکو غارت کر دیا پھر کوئی نہیں ان کا مددگار [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور کتنی ہی ایسی بستیاں تھیں جو تمہاری اس بستی سے زیادہ طاقتور تھیں جس نے تمہیں نکالا ہے کہ ہم نے انہیں ہلاک کر دیا پس ان کا کوئی مددگار نہ تھا۔ |