Quran with Hindustani translation - Surah Muhammad ayat 18 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿فَهَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّا ٱلسَّاعَةَ أَن تَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗۖ فَقَدۡ جَآءَ أَشۡرَاطُهَاۚ فَأَنَّىٰ لَهُمۡ إِذَا جَآءَتۡهُمۡ ذِكۡرَىٰهُمۡ ﴾
[مُحمد: 18]
﴿فهل ينظرون إلا الساعة أن تأتيهم بغتة فقد جاء أشراطها فأنى لهم﴾ [مُحمد: 18]
Muhammad Junagarhi To kiya yeh qayamat ka intezar ker rahe hain kay woh inn kay pass achanak aajaye yaqeenan iss ki alamaten to aa chuki hain phir jabkay inn kay pass qayamat aajaye enhen naseehat kerna kahan hoga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim to kya ye qayaamath ka intezaar kar rahe hai, ke wo un ke paas achaanak aa jaaye, yaqinan us ki alaamate to aa chuki hai, phir jab ke un ke paas qayaamath aa jaaye, unhe nasihath karna kahaa hoga |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس کیا یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں قیامت کا کہ آجائے ان پر اچانک بےشک اس کی نشانیاں تو آہی گئی ہیں (تو جب قیامت ان پر آگئی) تو اس وقت ان کو سمجھنا کب نصیب ہو گا |
Muhammad Tahir Ul Qadri تو اب یہ (منکر) لوگ صرف قیامت ہی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ان پر اچانک آپہنچے؟ سو واقعی اس کی نشانیاں (قریب) آپہنچی ہیں، پھر انہیں ان کی نصیحت کہاں (مفید) ہوگی جب (خود) قیامت (ہی) آپہنچے گے |
Muhammad Taqi Usmani اب کیا یہ (کافر) لوگ قیامت ہی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ یکایک ان پر آن پڑے ؟ (اگر ایسا ہے) تو اس کی علامتیں تو آچکی ہیں۔ پھر جب وہ آہی جائے گی تو اس وقت ان کے لیے نصیحت ماننے کا موقع کہاں سے آئے گا ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر کیا یہ لوگ قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ اچانک ان کے پاس آجائے جب کہ اس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہیں تو اگر وہ آبھی گئی تو یہ کیا نصیحت حاصل کریں گے |