Quran with Hindustani translation - Surah Al-Fath ayat 12 - الفَتح - Page - Juz 26
﴿بَلۡ ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَنقَلِبَ ٱلرَّسُولُ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِلَىٰٓ أَهۡلِيهِمۡ أَبَدٗا وَزُيِّنَ ذَٰلِكَ فِي قُلُوبِكُمۡ وَظَنَنتُمۡ ظَنَّ ٱلسَّوۡءِ وَكُنتُمۡ قَوۡمَۢا بُورٗا ﴾
[الفَتح: 12]
﴿بل ظننتم أن لن ينقلب الرسول والمؤمنون إلى أهليهم أبدا وزين ذلك﴾ [الفَتح: 12]
Muhammad Junagarhi (Nahi) bulkay tum ney to yeh guman ker rakha tha kay payghamber aur musalmano ka apnay gharon ki taraf lot aana qat’an na-mumkin hai aur yehi khayal tumharay dilon mein rach bus gaya tha aur tum ney bura guman ker rakha tha. Darasal tum log ho bhi halak honey walay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim (nahi) balke tum ne to ye gumaan kar rakha tha ke paighambar aur musalmaano ka apne gharo ki taraf laut aana, qat’an na mumkin hai aur yahi qayaal tumhaare dilo mein rach bas gaya tha aur tum ne bura gumaan kar rakha tha, dar asl tum log ho bhi halaak hone waale |
Muhammad Karam Shah Al Azhari حقیقت یہ ہے کہ تم نے خیال کر لیا تھا کہ اب ہر گز لوٹ کر نہیں آئے گا یہ پیغمبر اور ایمان والے اپنے اہل خانہ کی طرف کبھی اور بڑا خوشنما لگتا تھا یہ ظن (فاسد) تمہارے دلوں کو اور تم طرح طرح کے برے خیالوں میں مگن رہے (اس وجہ سے) تم برباد ہونے والی قوم بن گئے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بلکہ تم نے یہ گمان کیا تھا کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہلِ ایمان (یعنی صحابہ رضی اللہ عنھم) اب کبھی بھی پلٹ کر اپنے گھر والوں کی طرف نہیں آئیں گے اور یہ (گمان) تمہارے دلوں میں (تمہارے نفس کی طرف سے) خُوب آراستہ کر دیا گیا تھا اور تم نے بہت ہی برا گمان کیا، اور تم ہلاک ہونے والی قوم بن گئے |
Muhammad Taqi Usmani حقیقت تو یہ ہے کہ تم نے یہ سمجھا تھا کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور دوسرے مسلمان کبھی اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر نہیں آئیں گے، اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوتی تھی، اور تم نے برے برے گمان کیے تھے، اور تم ایسے لوگ بن گئے تھے جنہیں برباد ہونا تھا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اصل میں تمہارا خیال یہ تھا کہ رسول اور صاحبانِ ایمان اب اپنے گھر والوں تک پلٹ کر نہیں آسکتے ہیں اور اس بات کو تمہارے دلوں میں خوب سجا دیا گیا تھا اور تم نے بدگمانی سے کام لیا اور تم ہلاک ہوجانے والی قوم ہو |