Quran with Hindustani translation - Surah Al-Fath ayat 21 - الفَتح - Page - Juz 26
﴿وَأُخۡرَىٰ لَمۡ تَقۡدِرُواْ عَلَيۡهَا قَدۡ أَحَاطَ ٱللَّهُ بِهَاۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٗا ﴾
[الفَتح: 21]
﴿وأخرى لم تقدروا عليها قد أحاط الله بها وكان الله على كل﴾ [الفَتح: 21]
Muhammad Junagarhi Aur tumhen aur (ghanimaten) bhi day jinn per abb tak tum ney qaboo nahi paya. Allah Taalaa unhen apnay qaboo mein rakha hai aur Allah Taalaa her cheez per qadir hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur tumhe aur (ghanimate) bhi de, jin par ab tak tum ne qaabo nahi paaya, Allah ta’ala ne unhe apne qaabo mein rakha hai, aur Allah ta’ala har cheez par qaadir hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کئی مزید فتوحات بھی جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے لیکن وہ اللہ کے احاطہ قدرت میں ہیں اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور دوسری (مکّہ، ہوازن اور حنین سے لے کر فارس اور روم تک کی بڑی فتوحات) جن پر تم قادر نہ تھے بیشک اللہ نے (تمہارے لئے) ان کا بھی احاطہ فرما لیا ہے، اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابو میں نہیں آئی، لیکن اللہ نے اس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت طرح قادر ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور دوسری غنیمتیں جن پر تم قادر نہیں ہوسکے خدا ان پر بھی حاوی ہے اور خدا تو ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے |