Quran with Urdu translation - Surah Al-Fath ayat 21 - الفَتح - Page - Juz 26
﴿وَأُخۡرَىٰ لَمۡ تَقۡدِرُواْ عَلَيۡهَا قَدۡ أَحَاطَ ٱللَّهُ بِهَاۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٗا ﴾
[الفَتح: 21]
﴿وأخرى لم تقدروا عليها قد أحاط الله بها وكان الله على كل﴾ [الفَتح: 21]
Abul Ala Maududi Iske alawa dusre aur ganimaton ka bhi woh tumse waada karta hai jinpar tum abhi tak qadir nahin huey ho aur Allah ne inko gher rakkha hai, Allah har cheez par qadir hai |
Ahmed Ali اور بھی فتوحات ہیں کہ جو (اب تک) تمہارے بس میں نہیں آئیں البتہ الله کے بس میں ہیں اور الله ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ایک فتح اور جو تمہارے بس میں نہ آئی وہ اللہ کےقابو میں ہے اور اللہ ہرچیز کر سکتاہے [۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور غنیمتیں بھی ہیں جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے (اس کے قبضہ میں ہیں) اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ |