Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ma’idah ayat 53 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَهَٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ إِنَّهُمۡ لَمَعَكُمۡۚ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡ فَأَصۡبَحُواْ خَٰسِرِينَ ﴾
[المَائدة: 53]
﴿ويقول الذين آمنوا أهؤلاء الذين أقسموا بالله جهد أيمانهم إنهم لمعكم حبطت﴾ [المَائدة: 53]
Muhammad Junagarhi Aur eman walay kahen gay kiya yehi woh log hain jo baray mubalighay say Allah ki qasmen kha kha ker kehtay hain kay hum tumharay sath hain. Inn kay aemaal ghaarat huye aur yeh na kaam hogaye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur imandar kahenge kya yahi wo log hai jo bade mubalegha10 se Allah ki qasme kha kha kar kehte hai ke hum tumhare sath hai,un ke amaal gharath hoe aur ye na-kaam ho ge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (اُس وقت) کہیں گے ایمان والے کہ کیا یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے قسمیں اٹھائی تھیں اللہ کی سخت سے سخت کہ وہ یقیناً تمھارے ساتھ ہیں اکارت گئے ان کے اعمال اور ہوگئے وہ (سراسر) نقصان اٹھانے والے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور (اس وقت) ایمان والے یہ کہیں گے کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑے تاکیدی حلف (کی صورت) میں اللہ کی قَسمیں کھائی تھیں کہ بیشک وہ ضرور تمہارے (ہی) ساتھ ہیں، (مگر) ان کے سارے اعمال اکارت گئے، سو وہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے |
Muhammad Taqi Usmani اور (اس وقت) ایمان والے (ایک دوسرے سے) کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بڑے زور و شور سے اللہ کی قسمیں کھائی تھیں کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے اعمال غارت ہوگئے، اور وہ نامراد ہو کر رہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور صاحبان هایمان کہیں گے کہ کیا یہی لوگ ہیں جنہوں نے نام ه خدا پر سخت ترین قسمیں کھائی تھیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تو اب ان کے اعمال برباد ہوگئے اور یہ خسارہ والے ہوگئے |