Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 15 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنكُمۡ فِدۡيَةٞ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ مَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُۖ هِيَ مَوۡلَىٰكُمۡۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ ﴾
[الحدِيد: 15]
﴿فاليوم لا يؤخذ منكم فدية ولا من الذين كفروا مأواكم النار هي﴾ [الحدِيد: 15]
Muhammad Junagarhi Algharz aaj tum say na fidya (aur na badla) qabool kiya jayega our na kafiron say tum (sab) ka thikana dozakh hai wohi tumhari rafiq hai our woh bura thikana hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim al gharz aaj tum se na fidya (aur na badhla) qubool kiya jayega aur na kaafiro se, (tum sab) ka thikaana dozakh hai, wahi tumhaari rafeeq hai aur wo bura thikaana hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس آج نہ تم سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ کفار سے ۔ تم (سب کا ) ٹھکانا آتش (جہنم ) ہے ۔ وہ تمہاری رفیق ہے اور بہت بری جگہ ہے لوٹنے کی |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آج کے دن (اے منافقو!) تم سے کوئی معاوضہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُن سے جنھوں نے کفر کیا تھا اور تم (سب) کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور یہی (ٹھکانا) تمہارا مولا (یعنی ساتھی) ہے، اور وہ نہایت بری جگہ ہے (کیونکہ تم نے اُن کو مولا ماننے سے انکار کر دیا تھا جہاں سے تمہیں نورِ ایمان اور بخشش کی خیرات ملنی تھے) |
Muhammad Taqi Usmani چنانچہ آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے (کھلے بندوں) کفر اختیار کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے، وہی تمہاری رکھوالی ہے اور یہ بہت برا انجام ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا اور نہ کفار سے تم سب کا ٹھکانا جہنمّ ہے وہی تم سب کا صاحب هاختیار ہے اور تمہارا بدترین انجام ہے |