×

کیا اب تک ایمان والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان 57:16 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-hadid ⮕ (57:16) ayat 16 in Hindustani

57:16 Surah Al-hadid ayat 16 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 16 - الحدِيد - Page - Juz 27

﴿۞ أَلَمۡ يَأۡنِ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن تَخۡشَعَ قُلُوبُهُمۡ لِذِكۡرِ ٱللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ ٱلۡحَقِّ وَلَا يَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوبُهُمۡۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴾
[الحدِيد: 16]

کیا اب تک ایمان والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الٰہی سے اور جو حق اتر چکا ہے اس سے نرم ہو جائیں اور ان کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ان سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر جب ان پر ایک زمانہ دراز گزر گیا تو ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں بہت سے فاسق ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله وما نـزل من, باللغة الباكستانية

﴿ألم يأن للذين آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله وما نـزل من﴾ [الحدِيد: 16]

Muhammad Junagarhi
Kiya abb tak eman walon kay liye waqt nahi aaya kay unkay dil zikar-e-elaahi say our our jo haqutar chuka hai uss say narum hojayen our unki tarah na hojayen jinhen unn say pehlay kitab di gaee thi phir job inn per aik zamana dorazguzer gaya to unkay dil sakht hogaye our inn mein boht say faasiq hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
kya ab tak imaan waalo ke liye waqt nahi aaya, ke un ke dil zikre ilaahi se aur jo haq utar chuka hai us se narm ho jaaye aur un ki tarah na ho jaaye, jinhe un se pehle kitaab di gayi thi, phir jab un par ek zamaana daraaz guzar gaya to un ke dil saqt ho gaye aur un mein bahuth se faasiq hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا اہل ایمان کے لیے کہ جھک جائیں ان کے دل یاد الہی کے لیے اور اس سچے کلام کے لیے جو اترا ہے اور نہ بن جائیں ان لوگوں کی طرح جنہیں کتاب دی گئی اس سے پہلے پس لمبی مدت گزر گئی ان پر تو سخت ہوگئے ان کے دل اور ایک کثیر تعداد ان میں سے نافرمان بن گئی
Muhammad Tahir Ul Qadri
کیا ایمان والوں کے لئے (ابھی) وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کی یاد کے لئے رِقّت کے ساتھ جھک جائیں اور اس حق کے لئے (بھی) جو نازل ہوا ہے اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر مدّت دراز گزر گئی تو اُن کے دل سخت ہوگئے، اور ان میں بہت سے لوگ نافرمان ہیں
Muhammad Taqi Usmani
جو لوگ ایمان لے آئے ہیں، کیا ان کے لیے اب بھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لیے اور جو حق اترا ہے اس کے لیے پسیج جائیں ؟ اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ بنیں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر ان پر ایک لمبی مدت گزر گئی، اور ان کے دل سخت ہوگئے، اور (آج) ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں ؟
Syed Zeeshan Haider Jawadi
کیا صاحبانِ ایمان کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل ذکر خدا اور اس کی طرف سے نازل ہونے والے حق کے لئے نرم ہوجائیں اور وہ ان اہل کتاب کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں کتاب دی گئی تو ایک عرصہ گزرنے کے بعد ان کے دل سخت ہوگئے اور ان کی اکثریت بدکار ہوگئی
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek