Quran with Hindustani translation - Surah Al-hadid ayat 22 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ ﴾
[الحدِيد: 22]
﴿ما أصاب من مصيبة في الأرض ولا في أنفسكم إلا في كتاب﴾ [الحدِيد: 22]
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim na koyi musibath dunya mein aati hai na(qaas) tumhaari jaano mein, magar us se pehle ke hum us ko payda kare, wo ek qaas kitaab mein likhi hoyi hai, ye kaam Allah ta’ala par (bilkul) asaan hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari نہیں آئی کوئی مصیبت زمین پر اور نہ تمہاری جانوں پر مگر وہ لکھ ہوئی ہے کتاب میں اس سے پہلے کہ ہم ان کو پیدا کریں بےشک یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri کوئی بھی مصیبت نہ تو زمین میں پہنچتی ہے اور نہ تمہاری زندگیوں میں مگر وہ ایک کتاب میں (یعنی لوحِ محفوظ میں جو اللہ کے علمِ قدیم کا مرتبہ ہے) اس سے قبل کہ ہم اسے پیدا کریں (موجود) ہوتی ہے، بیشک یہ (علمِ محیط و کامل) اللہ پر بہت ہی آسان ہے |
Muhammad Taqi Usmani کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں نازل ہوتی یا تمہاری جانوں کو لاحق ہوتی ہو، مگر وہ ایک کتاب میں اس وقت سے درج ہے جب ہم نے ان جانوں کو پیدا بھی نہیں کیا تھا، یقین جانو یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔ |