Quran with Urdu translation - Surah Al-hadid ayat 22 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ ﴾
[الحدِيد: 22]
﴿ما أصاب من مصيبة في الأرض ولا في أنفسكم إلا في كتاب﴾ [الحدِيد: 22]
Abul Ala Maududi Koi museebat aisi nahin hai jo zameen mein ya tumhare apne nafs par nazil hoti ho aur humne usko paida karne se pehle ek kitaab mein likh na rakkha ho. Aisa karna Allah ke liye bahut aasaan kaam hai |
Ahmed Ali جو کوئی مصیبت زمین پر یاخودتم پر پڑتی ہے وہ اس سے پیشتر کہ ہم اسے پیدا کریں کتاب میں لکھی ہوتی ہے بے شک یہ الله کے نزدیک آسان بات ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے |
Mahmood Ul Hassan کوئی آفت نہیں پڑتی ملک میں اور نہ تمہاری جانوں میں جو لکھی نہ ہو ایک کتاب میں پہلے اس سےکہ پیدا کریں ہم اُسکو دنیا میں [۳۷] بیشک یہ اللہ پر آسان ہے [۳۸] |
Muhammad Hussain Najafi کوئی بھی مصیبت زمین میں آتی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھی ہوئی ہوتی ہے قبل اس کے کہ ہم ان (جانوں) کو پیدا کر دیں بیشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے۔ |