Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mujadilah ayat 14 - المُجَادلة - Page - Juz 28
﴿۞ أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ تَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مَّا هُم مِّنكُمۡ وَلَا مِنۡهُمۡ وَيَحۡلِفُونَ عَلَى ٱلۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ ﴾
[المُجَادلة: 14]
﴿ألم تر إلى الذين تولوا قوما غضب الله عليهم ما هم منكم﴾ [المُجَادلة: 14]
Muhammad Junagarhi Kiya tu ney unn logon ko nahi dekha? Jinhon ney uss qom say dosti ki jin per Allah ghazab naak ho chuka hai na yeh (munafiq) tumharay hi hain na unn kay hain ba wajood ilm kay phir bhi jhoot per qasmen kha rahey hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya tu ne un logo ko nahi dekha? jihone us khaum se dosti ki jin par Allah ghazabnaak ho chuka hai, na ye (munaafiq) tumhaare hee hai na un ke hai, ba-wajoodh ilm ke phir bhi jhoot par qasme kha rahe hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا تم نے نہیں دیکھا ان (نادانوں ) کی طرف جنہوں نے دوست بنالیا ایسی قوم کو جن پر خدا کا غضب ہوا نہ یہ لوگ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے یہ جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا آپ نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسی جماعت کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں جن پر اللہ نے غضب فرمایا، نہ وہ تم میں سے ہیں اور نہ اُن میں سے ہیں اور جھوٹی قَسمیں کھاتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جنہوں نے ایسے لوگوں کو دوست بنایا ہوا ہے جن پر اللہ کا غضب ہے ؟ یہ نہ تو تمہارے ہیں اور نہ ان کے، اور یہ جانتے بوجھتے جھوٹی باتوں پر قسمیں کھا جاتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جنہوں نے اس قوم سے دوستی کرلی ہے جس پر خدا نے عذاب نازل کیا ہے یہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے اور یہ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں اور خود بھی اپنے جھوٹ سے باخبر ہیں |