Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 39 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا صُمّٞ وَبُكۡمٞ فِي ٱلظُّلُمَٰتِۗ مَن يَشَإِ ٱللَّهُ يُضۡلِلۡهُ وَمَن يَشَأۡ يَجۡعَلۡهُ عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴾
[الأنعَام: 39]
﴿والذين كذبوا بآياتنا صم وبكم في الظلمات من يشأ الله يضلله ومن﴾ [الأنعَام: 39]
Muhammad Junagarhi Aur jo log humari aayaton ki takzeeb kertay hain woh to tarah tarah ki zulmaton mein behray goongay ho rahey hain Allah jiss ko chahaye bey raah ker dey aur woh jiss ko chahaye seedhi raah laga dey |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo log hamaari aayato ki takzeeb karte hai wo to tarah tarah ki zulmato mein behre gonge ho rahe hai, Allah jis ko chaahe be-raah karde aur wo jis ko chaahe sidhi raah par laga de |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جنھوں نے جھٹلایا ہمارے آیتوں کو (تو وہ) بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں (سرگرداں) ہیں جسے چاہے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اور جسے چاہے لگادے اسے سیدھے راستہ پر ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں، تاریکیوں میں (بھٹک رہے) ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے اسے (انکارِ حق اور ضد کے باعث) گمراہ کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے اسے (قبولِ حق کے باعث) سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے وہ اندھیروں میں بھٹکتے بھٹکتے بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے، (اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے) گمراہی میں ڈال دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی وہ بہرے گونگے تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں اور خدا جسے چاہتا ہے یوں ہی گمراہی میں رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے صراط مستقیم پر لگا دیتا ہے |