Quran with Hindustani translation - Surah Al-An‘am ayat 52 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَلَا تَطۡرُدِ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ رَبَّهُم بِٱلۡغَدَوٰةِ وَٱلۡعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجۡهَهُۥۖ مَا عَلَيۡكَ مِنۡ حِسَابِهِم مِّن شَيۡءٖ وَمَا مِنۡ حِسَابِكَ عَلَيۡهِم مِّن شَيۡءٖ فَتَطۡرُدَهُمۡ فَتَكُونَ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الأنعَام: 52]
﴿ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه ما عليك من﴾ [الأنعَام: 52]
Muhammad Junagarhi Aur unn logon ko na nikaliye jo subha-o-shaam apney perwerdigar ki ibadat kertay hain khaas ussi ki raza ka qasad rakhtay hain. Unn ka hisab zara bhi aap kay mutalliq nahi aur aap ka hisab zara bhi unn kay mutalliq nahi kay aap unn ko nikal den. Werna aap zulm kerney walon mein say hojayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur un logo ko na nikaale jo subaah wa shaam apne parvardigaar ki ibaadath karte hai, qaas osi ki raza-mandi ka qasd rakhte hai, un ka hisaab zara bhi aap ke mutaalleq nahi aur aap ka hisaab zara bhi un ke mutaalleq nahi ke aap un ko nikaal de, warna aap zulm karne waalo mein se ho jayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہ دور ہٹاو انھیں جو پکارتے رہتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام طلبگار ہیں (فقط) اس کی رضا کے۔ نہیں آپ پر ان کے حساب سے کوئی چیز اور نہ آپ کے ھساب سے ان پر کوئی چیز ہے تو پھر بھی اگر آپ دور ہٹائیں انھیں تو ہو جائیں گے آپ بےانصافی کرنے والوں سے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور آپ ان (شکستہ دل اور خستہ حال) لوگوں کو (اپنی صحبت و قربت سے) دور نہ کیجئے جو صبح و شام اپنے رب کو صرف اس کی رضا چاہتے ہوئے پکارتے رہتے ہیں، ان کے (عمل و جزا کے) حساب میں سے آپ پر کوئی چیز (واجب) نہیں اور نہ آپ کے حساب میں سے کوئی چیز ان پر (واجب) ہے (اگر) پھر بھی آپ انہیں (اپنے لطف و کرم سے) دور کردیں تو آپ حق تلفی کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے (جوآپ کے شایانِ شان نہیں) |
Muhammad Taqi Usmani اور ان لوگوں کو اپنی مجلس سے نہ نکالنا جو صبح و شام اپنے پروردگار کو اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پکارتے رہتے ہیں۔ ان کے حساب میں جو اعمال ہیں ان میں سے کسی کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے، اور تمہارے حساب میں جو اعمال ہیں ان میں سے کسی کی ذمہ داری ان پر نہیں ہے جس کی وجہ سے تم انہیں نکال باہر کرو، اور ظالموں میں شامل ہوجاؤ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور خبردار جو لوگ صبح و شام اپنے خدا کو پکارتے ہیں اور خدا ہی کو مقصود بنائے ہوئے ہیں انہیں اپنی بزم سے الگ نہ کیجئے گا. نہ آپ کے ذمہ ان کا حساب ہے اور نہ ان کے ذمہ آپ کا حساب ہے کہ آپ انہیں دھتکار دیں اور اس طرح ظالموں میں شمارہوجائیں |