Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mumtahanah ayat 11 - المُمتَحنَة - Page - Juz 28
﴿وَإِن فَاتَكُمۡ شَيۡءٞ مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۡ إِلَى ٱلۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَـَٔاتُواْ ٱلَّذِينَ ذَهَبَتۡ أَزۡوَٰجُهُم مِّثۡلَ مَآ أَنفَقُواْۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِيٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤۡمِنُونَ ﴾
[المُمتَحنَة: 11]
﴿وإن فاتكم شيء من أزواجكم إلى الكفار فعاقبتم فآتوا الذين ذهبت أزواجهم﴾ [المُمتَحنَة: 11]
Muhammad Junagarhi Aur agar tumhari koi biwi tumharay haath say nikal jaye aur kafiron kay pass chali jaye phir tumhen iss kay badlay ka waqt mill jaye to jin ki biwiyan chali gaeen hain unhen unn kay ikhrajaat kay barabar ada kerdo aur uss Allah Taalaa say dartay rahi jiss per tum eman rakhtay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur agar tumhaari koyi biwi tumhaare haath se nikal jaaye aur kaafiro ke paas chali jaaye, phir tumhe us ke badhle ka waqth mil jaaye, to jin ki biwiya chali gayi hai, unhe un ke aqrajaath ke baraabar ada kardo aur us Allah ta’ala se darte raho jis par tum imaan rakhte ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر بھاگ جائے تم سے کوئی عورت تمہاری بی بیوں سے کفار کی طرف پھر تمہاری باری آجائے ( کہ کوئی کافرہ تمہارے قبضہ میں آجائے) تو جن کی بیبیاں ان کے قبضہ سے نکل گئیں جتنا انہوں نے خرچ کیا اتنا انہیں دے دو اور ڈرتے رہا کرو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی تم سے چھوٹ کر کافروں کی طرف چلی جائے پھر (جب) تم جنگ میں غالب آجاؤ اور مالِ غنیمت پاؤ تو (اس میں سے) ان لوگوں کو جن کی عورتیں چلی گئی تھیں اس قدر (مال) ادا کر دو جتنا وہ (اُن کے مَہر میں)خرچ کر چکے تھے، اور اُس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان رکھتے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی کافروں کے پاس جاکر تمہارے ہاتھ سے نکل جائے، پھر تمہاری نوبت آئے تو جن لوگوں کی بیویاں جاتی رہی ہیں ان کو اتنی رقم ادا کردو جتنی انہوں نے (اپنی ان بیویوں پر) خرچ کی تھی، اور اللہ سے ڈرتے رہو، جس پر تم ایمان لائے ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر تمہاری کوئی بیوی کفاّر کی طرف چلی جائے اور پھر تم ان کو سزا دو تو جن کی بیوی چلی گئی ہے ان کا خرچ مال غنیمت میں سے دے دو اور اس اللہ سے بہرحال ڈرتے رہو جس پر ایمان رکھنے والے ہو |