Quran with Hindustani translation - Surah Al-Mumtahanah ayat 13 - المُمتَحنَة - Page - Juz 28
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَئِسُواْ مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلۡكُفَّارُ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡقُبُورِ ﴾
[المُمتَحنَة: 13]
﴿ياأيها الذين آمنوا لا تتولوا قوما غضب الله عليهم قد يئسوا من﴾ [المُمتَحنَة: 13]
Muhammad Junagarhi Aey musalmano! Tum uss qom say dosti na rakho jin per Allah ka ghazab nazil ho chuka hai jo aakhirat say iss tarah mayyus ho chukay hain jaisay kay murda ehal-e-qabar say kafir na umeed hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye musalmaano! tum us khaum se dosti na rakho jin par Allah ka ghazab naazil ho chuka hai, jo aaqirath se is tarah mayoos ho chuke hai, jaise ke murda ahle qabar se kaafir na ummidh hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ایمان والو! نہ دوست بناؤ ان لوگوں کو غضب فرمایا ہے اللہ تعالی نے جن پر یہ آخرت ( کے ثواب سے) مایوس ہوگئے ہیں جیسے وہ کفار مایوس ہوچکے ہیں جو قبروں میں ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ایمان والو! ایسے لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ غضبناک ہوا ہے بیشک وہ آخرت سے (اس طرح) مایوس ہو چکے ہیں جیسے کفار اہلِ قبور سے مایوس ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے۔ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کافر لوگ قبروں میں مدفون لوگوں سے مایوس ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ایمان والو خبردار اس قوم سے ہرگز دوستی نہ کرنا جس پر خدا نے غضب نازل کیا ہے کہ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہوں گے جس طرح کفاّر قبر والوں سے مایوس ہوجاتے ہیں |