Quran with Hindustani translation - Surah Al-Jumu‘ah ayat 6 - الجُمعَة - Page - Juz 28
﴿قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴾
[الجُمعَة: 6]
﴿قل ياأيها الذين هادوا إن زعمتم أنكم أولياء لله من دون الناس﴾ [الجُمعَة: 6]
Muhammad Junagarhi Keh dijiye kay aey yahudiyo! Agar tumhara daawa hai kay tum Allah kay dost ho doosray logon kay siwa to tum maut ki tamanna kero agar tum sachay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim keh dijiye ke aye yahodiyo! agar tumhaara dawa hai ke tum Allah ke dosth ho, dosre logo ke siva, to tum mauth ki tamanna karo agar tum sacche ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ فرمائیے اے یہودیو! اگر تم دعویٰ کرتے ہو کہ صرف تم ہی اللہ کے دوست ہو اور لوگ (دوست) نہیں تو ذرا مرنے کی آرزو تو کرو اگر تم سچے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri آپ فرما دیجئے: اے یہودیو! اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست (یعنی اولیاء) ہو تو موت کی آرزو کرو (کیونکہ اس کے اولیاء کو تو قبر و حشر میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی) اگر تم (اپنے خیال میں) سچے ہو |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر ان سے) کہو کہ : اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو، اگر تمہارا دعوی یہ ہے کہ سارے لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آپ کہہ دیجئے کہ یہودیو اگر تمہارا خیال یہ ہے کہ تمام انسانوں میں تم ہی اللہ کے دوست ہو تو اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو موت کی تمناّکرو |