Quran with Urdu translation - Surah Al-Jumu‘ah ayat 6 - الجُمعَة - Page - Juz 28
﴿قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴾
[الجُمعَة: 6]
﴿قل ياأيها الذين هادوا إن زعمتم أنكم أولياء لله من دون الناس﴾ [الجُمعَة: 6]
Abul Ala Maududi Insey kaho, “aey logo jo yahudi ban gaye ho, agar tumhein yeh ghamand (arrogance) hai ke baqi sab logon ko chodh kar bas tum hi Allah ke chahite (favourites) ho to maut ki tamanna karo agar tum apne is zaam (claim) mein sachche ho |
Ahmed Ali کہہ دو اے لوگو جو یہودی ہو اگر تم خیال کرتے ہو کہ تم ہی الله کے دوست ہو سوائے دوسرے لوگوں کے تو موت کی آرزو کرو اگر تم سچے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ اے یہودی ہونے والو اگر تم کو دعوٰی ہے کہ تم دوست ہو اللہ کے سب لوگوں کے سوائے تو مناؤ اپنے مرنے کو اگر تم سچے ہو |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہیے! اے یہودیو! اگر تمہارا خیال ہے کہ سب لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو پھر موت کی تمنا کرو اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو۔ |