Quran with Hindustani translation - Surah Al-Munafiqun ayat 7 - المُنَافِقُونَ - Page - Juz 28
﴿هُمُ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُواْ عَلَىٰ مَنۡ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّواْۗ وَلِلَّهِ خَزَآئِنُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَٰكِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَا يَفۡقَهُونَ ﴾
[المُنَافِقُونَ: 7]
﴿هم الذين يقولون لا تنفقوا على من عند رسول الله حتى ينفضوا﴾ [المُنَافِقُونَ: 7]
Muhammad Junagarhi Yehi woh log hain jo kehtay hain kay jo log rasool-lullah kay pass hain unn per kuch kharach na kero yahan tak kay woh idhar udhar ho jayen aur aasman-o-zamin kay kul khazaney Allah Taalaa ki milkiyat hain lekin yeh munfiq bey samajh hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim yahi wo hai jo kehte hai ke jo log Rasool Allah(sallallahu alaihi wasallam) ke paas hai un par kuch qarch na karo yahaa tak ke wo idhar udhar ho jaaye aur asmaan wa zameen ke kul qazaane Allah ki milkiyath hai lekin ye munaafiq be-samajh hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں نہ خرچ کرو ان (درویشوں ) پر جو اللہ کے رسول کے پاس ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ (بھوک سے تنگ آکر) تتر بتر ہوجائیں اور اللہ کے لیے ہی ہیں خزانے آسمانوں اور زمین کے لیکن منافقین ( اس حقیقت کو) سمجھتے ہی نہین |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اے حبیبِ مکرّم!) یہی وہ لوگ ہیں جو (آپ سے بُغض و عِناد کی بنا پر) یہ (بھی) کہتے ہیں کہ جو (درویش اور فقراء) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں رہتے ہیں اُن پر خرچ مت کرو (یعنی ان کی مالی اعانت نہ کرو) یہاں تک کہ وہ (سب انہیں چھوڑ کر) بھاگ جائیں (منتشر ہوجائیں)، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین نہیں سمجھتے |
Muhammad Taqi Usmani یہی تو ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو، یہاں تک کہ یہ خود ہی منتشر ہوجائیں گے، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے تمام خزانے اللہ ہی کے ہیں، لیکن منافق لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے ساتھیوں پر کچھ خرچ نہ کرو تاکہ یہ لوگ منتشر ہوجائیں حالانکہ آسمان و زمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے لئے ہیں اور یہ منافقین اس بات کو نہیں سمجھ رہے ہیں |