Quran with Hindustani translation - Surah At-Takwir ayat 23 - التَّكوير - Page - Juz 30
﴿وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ ﴾
[التَّكوير: 23]
﴿ولقد رآه بالأفق المبين﴾ [التَّكوير: 23]
Muhammad Junagarhi isnay us(farishty)ko asman kay kholy kinary per dekha bhi hay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim us ne us (farishte) ko asmaan ke khule kinaare par dekha bhi hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بلاشبہ اس نے اس قاصد کو دیکھا ہے روشن کنارے پر |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭o٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے |