| إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ (1) جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
 | 
| وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ (2) اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی
 | 
| وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ (3) اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
 | 
| وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ (4) اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
 | 
| وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ (5) اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے
 | 
| وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ (6) اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے
 | 
| وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ (7) اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی
 | 
| وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ (8) اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا
 | 
| بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ (9) کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟
 | 
| وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (10) اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے
 | 
| وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ (11) اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی
 | 
| وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ (12) اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی
 | 
| وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ (13) اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی
 | 
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ (14) تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا
 | 
| فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ (15) میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے
 | 
| الْجَوَارِ الْكُنَّسِ (16) چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی
 | 
| وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ (17) اور رات کی جب جانے لگے
 | 
| وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ (18) اور صبح کی جب چمکنے لگے
 | 
| إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ (19) یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے
 | 
| ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ (20) جو قوت واﻻ ہے، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے
 | 
| مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ (21) جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے امین ہے
 | 
| وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ (22) اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے
 | 
| وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ (23) اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
 | 
| وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ (24) اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں
 | 
| وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ (25) اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں
 | 
| فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ (26) پھر تم کہاں جا رہے ہو
 | 
| إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ (27) یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے
 | 
| لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ (28) (بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے
 | 
| وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ (29) اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے
 |