Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 102 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿وَءَاخَرُونَ ٱعۡتَرَفُواْ بِذُنُوبِهِمۡ خَلَطُواْ عَمَلٗا صَٰلِحٗا وَءَاخَرَ سَيِّئًا عَسَى ٱللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيۡهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ ﴾
[التوبَة: 102]
﴿وآخرون اعترفوا بذنوبهم خلطوا عملا صالحا وآخر سيئا عسى الله أن يتوب﴾ [التوبَة: 102]
Muhammad Junagarhi Aur kuch aur log hain jo apni khata kay iqrari hain jinhon ney milay julay amal kiye thay kuch bhalay aur kuch buray Allah say umeed hai kay unn ki toba qabool farmaye. Bila shuba Allah Taalaa bari maghfirat wala bari rehmat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur kuch aur log hai jo apni khata ke eqrari hai,jinhone mile jhole amal kiye thein kuch bhale aur kuch bore,Allah se ummid hai ke un ki tauba qubol faramae,bila shuba Allah tala badi maghfirath wala badi rehmath wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) ) وصول کیجیے ان کے مالوں سے صدقہ تاکہ آپ پاک کریں انھیں اور بابرکت فرمائیں انھیں اس ذریعہ سے۔ نیز دعا مانگیے انکے لیے بیشک آپکی دعا (ہزار ) تسکین کا باعث ہے انکے لیے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور دوسرے وہ لو گ کہ (جنہوں نے) اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے کچھ نیک عمل اور دوسرے برے کاموں کو (غلطی سے) ملا جلا دیا ہے، قریب ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول فرمالے، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے ملے جلے عمل کیے ہیں، کچھ نیک کام، اور کچھ برے۔ امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلے گا۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور دوسرے وہ لوگ جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا کہ انہوں نے نیک اور بداعمال مخلوط کردئیے ہیں عنقریب خدا ان کی توبہ قبول کرلے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے |