Quran with Hindustani translation - Surah At-Taubah ayat 43 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَتَعۡلَمَ ٱلۡكَٰذِبِينَ ﴾
[التوبَة: 43]
﴿عفا الله عنك لم أذنت لهم حتى يتبين لك الذين صدقوا وتعلم﴾ [التوبَة: 43]
Muhammad Junagarhi Allah tujhay moaf farma dey tu ney enhen kiyon ijazat dey di? Baghair iss kay, kay teray samney sachay log khul jayen aur tu jhootay logon ko bhi jaan ley |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah tujhe maf farmade,tu ne unhe kyo ijazath de di? baghair is ke,ke tere samne sacche log khul jae aur tu jhote logo ko bhi jan le |
Muhammad Karam Shah Al Azhari نہ اجازت مانگیں گے آپ سے جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور روز قیامت پر کہ (نہ ) جہاد کریں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے پرہیزگاروں کو۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اللہ آپ کو سلامت (اور باعزت و عافیت) رکھے، آپ نے انہیں رخصت (ہی) کیوں دی (کہ وہ شریکِ جنگ نہ ہوں) یہاں تک کہ وہ لوگ (بھی) آپ کے لئے ظاہر ہو جاتے جو سچ بول رہے تھے اور آپ جھوٹ بولنے والوں کو (بھی) معلوم فرما لیتے |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) اللہ نے تمہیں معاف کردیا ہے، (مگر) تم نے ان کو (جہاد میں شریک نہ ہونے کی) اجازت اس سے پہلے ہی کیوں دے دی کہ تم پر یہ بات کھل جاتی کہ کون ہیں جنہوں نے سچ بولا ہے اور تم جھوٹوں کو بھی اچھی طرح جان لیتے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر!خدا نے آپ سے درگزر کیا کہ آپ نے کیوں انہیں پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی بغیر یہ معلوم کئے کہ ان میں کون سچاّ ہے اور کون جھوٹا ہے |