Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 43 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمۡ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُواْ وَتَعۡلَمَ ٱلۡكَٰذِبِينَ ﴾
[التوبَة: 43]
﴿عفا الله عنك لم أذنت لهم حتى يتبين لك الذين صدقوا وتعلم﴾ [التوبَة: 43]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), Allah tumhein maaf karey, tumne kyun unhein ruksat de di?(tumhein chahiye tha ke khud ruksat na dete) taa-ke tumpar khul jata ke kaun log sacchey hain aur jhooton (liars) ko bhi tum jaan letey |
Ahmed Ali الله نے تمہیں معاف کر دیا تم نےانہیں کیوں رخصت دی یہاں تک کہ تیرے لیے سچے ظاہر ہو جاتے اور تو جھوٹوں کو جان لیتا |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا تمہیں معاف کرے۔ تم نے پیشتر اس کے کہ تم پر وہ لوگ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں جو سچے ہیں اور وہ بھی تمہیں معلوم ہو جاتے جو جھوٹے ہیں اُن کو اجازت کیوں دی |
Mahmood Ul Hassan اللہ بخشے تجھ کو کیوں رخصت دے دی تو نے انکو یہاں تک کہ ظاہر ہو جاتے تجھ پر سچ کہنے والے اور جان لیتا تو جھوٹوں کو [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) اللہ آپ کو معاف کرے آپ نے انہیں کیوں (پیچھے رہ جانے کی) اجازت دے دی۔ جب تک آپ پر واضح نہ ہو جاتا کہ سچے کون ہیں اور معلوم نہ ہو جاتا کہ جھوٹے کون؟ |