Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 106 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَلَا تَدۡعُ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَۖ فَإِن فَعَلۡتَ فَإِنَّكَ إِذٗا مِّنَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[يُونس: 106]
﴿ولا تدع من دون الله ما لا ينفعك ولا يضرك فإن فعلت﴾ [يُونس: 106]
Abul Ala Maududi Aur Allah ko chodh kar kisi aisi hasti ko na pukar jo tujhey na faiyda pahuncha sakti hai na nuksan. Agar tu aisa karega to zalimon mein se hoga |
Ahmed Ali اور الله کے سوا ایسی چیز کونہ پکار جو نہ تیرا بھلا کرے اور نہ برا پھر اگرتو نے ایسا کیا تو بے شک ظالموں میں سے ہو جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کو نہ پکارنا جو نہ تمہارا کچھ بھلا کرسکے اور نہ کچھ بگاڑ سکے۔ اگر ایسا کرو گے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اور مت پکار اللہ کے سوا ایسے کو کہ نہ بھلا کرے تیرا اور نہ برا پھر اگر تو ایسا کرے تو تو بھی اس وقت ہو ظالموں میں [۱۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi نیز (مجھے حکم دیا گیا ہے کہ) اللہ کے سوا کسی ایسی ہستی کو نہ پکاریں جو تمہیں نہ فائدہ پہنچا سکے اور نہ نقصان اور اگر ایسا کیا تو پھر ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔ |