Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 37 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَمَا كَانَ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانُ أَن يُفۡتَرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَٰكِن تَصۡدِيقَ ٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيلَ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[يُونس: 37]
﴿وما كان هذا القرآن أن يفترى من دون الله ولكن تصديق الذي﴾ [يُونس: 37]
Abul Ala Maududi Aur yeh Quran woh cheez nahin hai jo Allah ki wahee o taleem ke bagair tasneef (composed/written) karliya jaye. Balke yeh to jo kuch pehle aa chuka tha uski tasdeeq aur al-kitab ki tafseel hai. Ismein koi shakk nahin ke yeh farmarawa-e-qayinaat ki taraf se hai |
Ahmed Ali اوریہ قرآن ایسا نہیں کہ الله کے سوا اسے کوئی اپنی طرف سے بنا لائے اور لیکن اپنے سے پہلے کلام کی تصدیق کرتا ہے اوران چیزوں کو بیان کرتا ہے جو تم پر لکھی گئی اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے |
Mahmood Ul Hassan اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنا لے اللہ کےسوا [۵۸] اور لیکن تصدیق کرتا ہے اگلے کلام کی [۵۹] اور بیان کرتا ہے ان چیزوں کو جو تم پر لکھی گئیں جس میں کوئی شبہ نہیں پروردگار عالم کی طرف سے [۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے گھڑ لیا جائے بلکہ یہ تو تمام سابقہ کتابوں اور وحیوں کی تصدیق ہے اور الکتاب کی تفصیل ہے (یعنی اس میں آسمانی کتابوں کی تعلیم کی تفصیل ہے) اس میں کچھ شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے۔ |