Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 38 - يُونس - Page - Juz 11
﴿أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ فَأۡتُواْ بِسُورَةٖ مِّثۡلِهِۦ وَٱدۡعُواْ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴾
[يُونس: 38]
﴿أم يقولون افتراه قل فأتوا بسورة مثله وادعوا من استطعتم من دون﴾ [يُونس: 38]
Abul Ala Maududi Kya yeh log kehte hain ke paigambar ne isey khud tasneef karliya hai? Kaho “ agar tum apne is ilzaam mein sacchey ho to ek surat is jaisi tasneef kar lao aur ek khuda ko chodh kar jis jis ko bula sakte ho madad ke liye bula lo” |
Ahmed Ali کیا یہ لوگ کہتے ہیں اس نے اسے خود بنایا ہے کہہ دو تم ایک ہی ایسی سورت لے آؤ اور الله کے سوا جسے بلا سکو بلا لو اگر تم سچے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ اور خدا کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو |
Mahmood Ul Hassan کیا لوگ کہتےہیں کہ یہ بنا لایا ہے تو کہہ دے تم لے آؤ ایک ہی سورت ایسی اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو [۶۱] |
Muhammad Hussain Najafi کیا یہ (کافر) لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص (پیغمبرِ اسلام(ص)) نے اسے خود گھڑ لیا ہے؟ آپ کہیے! اگر تم اپنے اس الزام میں سچے ہو تو تم اللہ کے سوا اپنی مدد کے لئے جس جس کو بلا سکتے ہو بلا لو اور پھر قرآن کی مانند ایک ہی سورہ لے آؤ۔ |