Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 47 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَلِكُلِّ أُمَّةٖ رَّسُولٞۖ فَإِذَا جَآءَ رَسُولُهُمۡ قُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡقِسۡطِ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[يُونس: 47]
﴿ولكل أمة رسول فإذا جاء رسولهم قضي بينهم بالقسط وهم لا يظلمون﴾ [يُونس: 47]
Abul Ala Maududi Har ummat ke liye ek Rasool hai phir jab kisi ummat ke paas uska Rasool aa jata hai to uska faisla purey insaf ke saath chuka diya jata hai aur uspar zara barabar zulm nahin kiya jata |
Ahmed Ali اورہر امت کا یک رسول ہے پھر جب ان کے پاس ان کا رسول آیا تو ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا گیا اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہر ایک اُمت کی طرف سے پیغمبر بھیجا گیا۔ جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو اُن میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا |
Mahmood Ul Hassan اور ہر فرقہ کا ایک رسول ہے پھر جب پہنچا انکے پاس رسول ان کا فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہیں ہوتا [۷۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہوتا ہے تو جب ان کا رسول ان کے پاس آجاتا ہے تو پورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔ |