Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 57 - يُونس - Page - Juz 11
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَتۡكُم مَّوۡعِظَةٞ مِّن رَّبِّكُمۡ وَشِفَآءٞ لِّمَا فِي ٱلصُّدُورِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[يُونس: 57]
﴿ياأيها الناس قد جاءتكم موعظة من ربكم وشفاء لما في الصدور وهدى﴾ [يُونس: 57]
Abul Ala Maududi Logon! Tumhare paas tumhare Rubb ki taraf se naseehat aa gayi hai. Yeh woh cheez hai jo dilon ke amraz (marz) ki shifa hai aur jo isey qabool karlein unke liye rehnumayi aur rehmat hai |
Ahmed Ali اے لوگو تمہارے رب سے نصیحت اور دلوں کے روگ کی شفا تمہارے پاس آئی ہے اور ایمان داروں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماریوں کی شفا۔ اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت آپہنچی ہے |
Mahmood Ul Hassan اے لوگو تمہارے پاس آئی ہے نصیحت تمہارے رب سے اور شفا دلوں کے روگ کی اور ہدایت اور رحمت مسلمانوں کے واسطے [۸۴] |
Muhammad Hussain Najafi اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (قرآن کی شکل میں) پند و موعظہ، دلوں کی بیماریوں کی شفا اور اہلِ ایمان کے لئے ہدایت و رحمت کا مجموعہ آگیا ہے۔ |