Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 60 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَمَا ظَنُّ ٱلَّذِينَ يَفۡتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُونَ ﴾
[يُونس: 60]
﴿وما ظن الذين يفترون على الله الكذب يوم القيامة إن الله لذو﴾ [يُونس: 60]
Abul Ala Maududi Jo log Allah par yeh jhoot iftara bandhte (invent lies) hain unka kya gumaan hai ke qayamat ke roz unsey kya maamla hoga? Allah to logon par mehrabani ki nazar rakhta hai magar aksar Insaan aisey hain jo shukar nahin karte |
Ahmed Ali اور جو لوگ الله پر افترا کرتے ہیں قیامت کے دن کی نسبت ان کا کیا خیال ہے بے شک الله لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ خدا پر افتراء کرتے ہیں وہ قیامت کے دن کی نسبت کیا خیال رکھتے ہیں؟ بےشک خدا لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے |
Mahmood Ul Hassan اور کیا خیال ہے جھوٹ باندھنے والوں کا اللہ پر قیامت کے دن [۸۸] اللہ تو فضل کرتا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے [۸۹] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ خدا پر افترا پردازی کرتے ہیں ان کا قیامت کے دن کے بارے میں کیا گمان ہے؟ بے شک اللہ لوگوں پر فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر گزاری نہیں کرتے۔ |