Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 59 - يُونس - Page - Juz 11
﴿قُلۡ أَرَءَيۡتُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ لَكُم مِّن رِّزۡقٖ فَجَعَلۡتُم مِّنۡهُ حَرَامٗا وَحَلَٰلٗا قُلۡ ءَآللَّهُ أَذِنَ لَكُمۡۖ أَمۡ عَلَى ٱللَّهِ تَفۡتَرُونَ ﴾
[يُونس: 59]
﴿قل أرأيتم ما أنـزل الله لكم من رزق فجعلتم منه حراما وحلالا﴾ [يُونس: 59]
Abul Ala Maududi (Aye Nabi ) Insey kaho, “ tum logon ne kabhi yeh bhi socha hai ke jo rizq Allah ne tumhare liye utara tha usmein se tumne khud hi kisi ko haram aur kisi ko halal thehra liya!”. Insey pucho, Allah ne tumko iski ijazat di thi? Ya tum Allah par iftara (forge lies ) kar rahey ho |
Ahmed Ali کہہ دو بھلا دیکھو تو الله نے تمہارے لیے جو رزق نازل فرمایاہے تم نے اس میں سے بعض کو حرام اوربعض کو حلال کر دیا کہہ دو الله نے تمہیں حکم دیا ہے یا الله پر افترا کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کہ بھلا دیکھو تو خدا نے تمھارے لئے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں سے (بعض کو) حرام ٹھہرایا اور (بعض کو) حلال (ان سے) پوچھو کیا خدا نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم خدا پر افتراء کرتے ہو |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ بھلا دیکھو تو اللہ نے جو اتاری تمہارے واسطے روزی پھر تم نے ٹھہرائی اس میں سے کوئی حرام اور کوئی حلال کہہ کیا اللہ نے حکم دیا تم کو یا اللہ پر افترا کرتے ہو [۸۷] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) کہیے! لوگو ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم نے غور کیا ہے کہ خدا نے تمہارے لئے جو رزق اتارا ہے تو تم نے خود (اپنی خواہشِ نفس سے) کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ہے ان سے پوچھئے! کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو؟ |