Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 103 - هُود - Page - Juz 12
﴿إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّمَنۡ خَافَ عَذَابَ ٱلۡأٓخِرَةِۚ ذَٰلِكَ يَوۡمٞ مَّجۡمُوعٞ لَّهُ ٱلنَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوۡمٞ مَّشۡهُودٞ ﴾
[هُود: 103]
﴿إن في ذلك لآية لمن خاف عذاب الآخرة ذلك يوم مجموع له﴾ [هُود: 103]
Abul Ala Maududi Haqeeqat yeh hai ke is mein ek nishani hai har us shaks ke liye jo azaab e aakhirat ka khauf karey. Woh ek din hoga jismein sab log jamaa hongey aur phir jo kuch bhi us roz hoga sab ki aankhon ke saamne hoga |
Ahmed Ali اس بات میں نشانی ہے اس کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یہ ایک ایسا دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور یہی دن ہے جس میں سب حاضر کیے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان (قصوں) میں اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جس میں سب (خدا کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اس بات میں نشانی ہے اس کو جو ڈرتا ہے آخرت کے عذاب سے [۱۴۴] وہ ایک دن ہے جس میں جمع ہوں گے سب لوگ اور وہ دن ہے سب کے پیش ہونے کا [۱۴۵] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک اس بات میں (عبرت کی) نشانی ہے اس شخص کے لئے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے وہ ایسا دن ہے جس میں سب لوگ اکھٹے کئے جائیں گے اور وہ (سب کے) پیش ہونے کا دن ہے۔ |