×

اس نے کہا "اے برادران قوم، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر 11:28 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:28) ayat 28 in Urdu

11:28 Surah Hud ayat 28 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 28 - هُود - Page - Juz 12

﴿قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَءَاتَىٰنِي رَحۡمَةٗ مِّنۡ عِندِهِۦ فَعُمِّيَتۡ عَلَيۡكُمۡ أَنُلۡزِمُكُمُوهَا وَأَنتُمۡ لَهَا كَٰرِهُونَ ﴾
[هُود: 28]

اس نے کہا "اے برادران قوم، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ کو اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہمارے پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سر چپیک دیں؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال ياقوم أرأيتم إن كنت على بينة من ربي وآتاني رحمة من, باللغة الأوردية

﴿قال ياقوم أرأيتم إن كنت على بينة من ربي وآتاني رحمة من﴾ [هُود: 28]

Abul Ala Maududi
Usne kaha “aey biradran e qaum, zara socho to sahih ke agar main apne Rubb ki taraf se ek khuli shahadat par qayam tha aur phir usne mujhko apni khaas rehmat se bhi nawaz diya, magar woh tumko nazar na aayi, to aakhir hamare paas kya zariya hai ke tum maanna na chaho aur hum zabardasti usko tumhare sar chapaik dein
Ahmed Ali
اس نے کہا اے میری قوم دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے صاف راستہ پر ہوں اور اس نے مجھ پر اپنے ہاں سے رحمت بھیجی ہو پھر وہ تمہیں دکھائی نہ دے تو کیا میں زبردستی تمہارے گلے مڑھ دوں اور تم اس سے نفرت کرتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو
Mahmood Ul Hassan
بولا اے قوم دیکھو تو اگر میں ہوں صاف راستہ پر اپنے رب کے اور اس نے بھیجی مجھ پر رحمت اپنے پاس سے پھر اس کو تمہاری آنکھ سے مخفی رکھا تو کیا ہم تم کو مجبور کر سکتے ہیں اس پر اور تم اس سے بیزا ہو [۴۰]
Muhammad Hussain Najafi
نوح(ع) نے کہا اے میری قوم! کیا تم نے (اس بات پر) غور کیا ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل رکھتا ہوں؟ اور اس نے مجھے اپنی رحمت بھی عطا فرمائی ہے۔ جو تمہیں سجھائی نہیں دیتی۔ تو کہا ہم زبردستی اسے تمہارے اوپر مسلط کر سکتے ہیں۔ جبکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek